کامن ویلتھ گیمزاحتتام پذیر؛ کونسا ملک کس نمبر پر رہا؟ جانئے

9 Aug, 2022 | 05:09 PM

ویب ڈیسک: پاکستان کے 2 گولڈ میڈلز اور آسٹریلیا کی برتری کے ساتھ کامن ویلتھ گیمز2022 اپنے اختتام کو  پہنچ گئی۔

28 جلائی کو شروع ہونے ولی کامن ویلتھ گیمز  برمنگھم میں اختتام پذیز ہوگئیں۔ کامن ویلتھ گیمز میں سب سے زیادہ تمغے آسٹریلیا نے حاصل کیے، آسٹریلیا  سونے کے 67 ، چاندی کے 57 اور  کانسی کے 54 میڈلز کے ساتھ نمبر ون رہا اور  کینگروز نے مجموعی طور پر 178 میڈلز اپنے نام کیے۔

انگلینڈ نے 57 سونے، 66 چاندی  اور 53 کانسی کے میڈل جیت کر دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ کینیڈا نے سونے کے 26، چاندی کے 32 اور کانسی کے 34 میڈلز جیتے اور تیسرے نمبر پر رہا۔
بھارت نے 22 سونے، 16 چاندی اور 23 کانسی کے تمغے جیت کر چوتھی پوزیشن حاصل کی جبکہ پاکستان نے سونے کے 2 چاندی اور کانسی کے 3 تمغے جیت کر 18ویں پوزیشن حاصل کی۔

مزیدخبریں