ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہبازگل کی گرفتاری پرعمران خان کا دبنگ بیان

Imran Khan big decision
کیپشن: Imran Khan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)شہباز گل کی گرفتاری ،چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا، شہبازگل کو گرفتار نہیں اغوا کیاگیا، عمر سرفراز چیمہ نے کہا شہباز گل کی گرفتاری امپورٹڈ حکومت کی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے۔

تفصیلات کےمطابق پی ٹی آئی کے رہنما شہباز گل کی گرفتاری کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا،اجلاس میں شہباز گل کی غیر قانونی گرفتاری سے پیدا صورتحال پر غور ہوگا، عمران خان نے کہا کہ سارے ہتھکنڈے بیرونی سازش سے آئی حکومت قبول کرنے کے لیے ہیں،سیاسی ورکرزکےساتھ دشمنوں جیسے سلوک کیا جارہاہے،کیا جمہوریت میں ایسے شرمناک اقدامات ہوسکتےہیں، شہبازگل کو گرفتار نہیں اغوا کیاگیا۔

مشیرِ اطلاعات پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے شہباز گل کی گرفتاری کی مذمت کی، عمر سرفراز چیمہ نے کہا شہباز گِل کی گرفتاری کے لیے جھوٹے الزامات کا سہارا لیا گیا،ایسے اقدامات سے ملک میں سیاسی عدم استحکام کو تقویت ملے گی،اوچھے ہتھکنڈوں سے پی ٹی آئی کی قیادت گھبرانے والی نہیں،شہباز گل کی گرفتاری امپورٹڈ حکومت کی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے۔

ذرائع ابلاغ کا کہناتھا کہ شہبازگل کی گرفتاری پر آج ہی عدالت سے رجوع کرنے پر غور کیا گیا،شہباز گل کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کیا جائے گا،شہباز گل کے خلاف سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا جارہا ہے، شہباز گل کو پولیس لائن منتقل کردیا گیا جبکہ مقدمے کا ڈرافٹ تیار  کرلیا گیا ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer