ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان تحریک انصاف نے ایک اور بڑا فیصلہ کرلیا

PTI
کیپشن: PTI
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے 25 مئی کے تشدد کے واقعات کی تحقیقات کیلئے اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم بنانےکا فیصلہ کرلیا۔ 

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کی زیرِصدارت ایوان وزیر اعلیٰ لاہور میں مشاورتی اجلاس ہوا جس  میں اجلاس میں25 مئی کے تشدد کے واقعات کی تحقیقات کیلئے اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم بنانےکا فیصلہ کیا گیا۔ 

اس موقع پر فواد چودھری نے کہا کہ پنجاب حکومت آئندہ ہفتے اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم کا نوٹیفکیشن جاری کر دے گی اور ٹیم تشددمیں ملوث پولیس افسروں کی نشاندہی کرے گی ، اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم رانا ثنا اللہ اور عطا تارڑ کوبھی طلب کرسکتی ہے۔ 

مشاورتی اجلاس میں سابق ڈپٹی اسپیکردوست مزاری کےاقدامات کی تحقیقات کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، ٹیم ہفتےمیں تحقیقات مکمل کر کے رپورٹ پیش کرےگی۔