ویب ڈسک : امریکا کی ریاست نیو میکسیکو میں الگ الگ واقعات میں دو پاکستانیوں سمیت جنوبی ایشیا سے تعلق رکھنے والے چار مسلمانوں کو قتل کر دیا گیا۔
امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے مسلمانوں کے قتل کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دو پاکستانیوں سمیت چار مسلمانوں کا قتل نفرت پر مبنی جرم کا شاخسانہ لگتا ہے۔مسعود خان نے نیو میکسیکو پولیس سے اپیل کی کہ وہ قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے تک لا کر ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائے۔
دوسری جانباس افسوسناک واقعے پر امریکی صدر نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ان کو اس واقعے پر بہت غم و غصہ ہے اور اس سارے واقعے کی کارروائی کی جائے گی ، امریکی صدر جو بائیڈن نے مزید کہا کہ امریکہ میں اس طرح کے جرم کے لئے کوئی جگہ نہیں اور وہ مسلمانوں کے ساتھ ہیں ۔
I am angered and saddened by the horrific killings of four Muslim men in Albuquerque. While we await a full investigation, my prayers are with the victims’ families, and my Administration stands strongly with the Muslim community.
— President Biden (@POTUS) August 7, 2022
These hateful attacks have no place in America.