آرمی چیف اور بل گیٹس کی فون پرکیا بات ہوئی؟ جانیے

9 Aug, 2022 | 12:21 PM

ویب ڈیسک: چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ اور بل گیٹس کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف اور بل گیٹس کے درمیان صحت عامہ بالخصوص پاکستان سے پولیو کے مکمل خاتمے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
بل گیٹس نے قومی پولیو مہم میں پاک فوج کی مدد کو سراہا۔ آرمی چیف نے پولیو کے خاتمے کیلئے بل گیٹس اور ان کی فاؤنڈیشن کی کوششوں کو سراہا، آرمی چیف نے پولیو فری پاکستان کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ آرمی چیف نے بل گیٹس کی کمیونٹی رہنماؤں کے ذریعے انسداد پولیو مہم کی کوریج میں پاک فوج کے کردار کی تعریف کی۔

یاد رہے کہ رواں سال فروری میں بل گیٹس کو صدر مملکت عارف علوی کی جانب سے ہلال پاکستان ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔

مزیدخبریں