(عابد چودھری) سٹی ٹریفک پولیس لاہور نے یوم عاشور کے مرکزی جلوس ( نثارحویلی تاامام بارگاہ کربلاگامے شاہ) کیلئے جامع ٹریفک پلان جاری کردیا گیا، لاہور میں یوم عاشورہ پر ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔
ٹریفک پلان کے مطابق شاہدرہ سے لوئر مال آنے والی ٹریفک کو آزادی فلائی اوور کی جانب ریلوے اسٹیشن بھجوایا جائے گا، ملتان روڈ چوبرجی کی طرف سے آنے والی ٹریفک کمشنر آفس سے کورٹ سٹریٹ کی جانب آؤٹ فال روڈ کے راستے بندروڈ کی طرف بجھوائی جائے گی، فیروز پور روڈ سے آنیوالی ہیوی ٹریفک، بس، مزدا، ٹرک وغیرہ کو چوبرجی موڑ سمن آباد گلشن راوی بند روڈ کی طرف بھجوایا جائے گا،بند روڈ چوک سگیاں کی جانب سے چوک کچہری کی طرف کوئی ٹریفک نہیں آنے دی جائے گی،اندرون سرکل روڈ کی طرف سے آنیوالی ہر قسم کی ٹریفک کو موری گیٹ سے اردو بازار چوک ٹمبر، لاکالج، کچہری روڈ نیلا گمبد کے راستے بھجوائی جائے گی۔
اسی طرح لا ء کالج کی جانب سے چوک ٹمبر اردو بازار کی جانب کوئی ٹریفک نہیں آنے دی جائے گی، مستی گیٹ ٹرن شاہی قعلہ کی طرف سے علی پارک سے جانب چوک ٹیکسالی کوئی ٹریفک نہیں آنے دی جائے گی،چوک ضلع کچہری سے چوک اسلامیہ، داتا صاحب تک کسی بھی ملحقہ سڑک سے داخل نہیں ہونے دیا جائے گا، چوک میلاد سے اندرون دہلی گیٹ کی جانب مسجد وزیر خان کسی قسم کی ٹریفک داخل نہیں ہونے دی جائے گی،پانی والا تالاب کی جانب سے رنگ محل کی جانب ٹریفک کو نہیں آنے دیا جائے گا،اندرون سرکلر روڈ سے آنے والی تمام پبلک سروس گاڑیوں کو چوک شاہ عالم سےمیو ہسپتال کی جانب بھجوایا جائے گا،سست رفتار گاڑیاں بھی موہنی روڈ اور اردو بازار کو استعمال کریں گی۔
سی ٹی او لاہور منتظر مہدی کا کہنا ہے کہ زائرین ناصر باغ گراؤنڈ، گورنمنٹ سنٹرل ماڈل ہائی سکول، داتا دربار آئی ہسپتال، اڈا کرؤن پر پارکنگ کرسکتے ہیں، ریڈیو FM88.6 اور Rasta App سے شہریوں کو لمحہ بہ لمحہ ٹریفک کی بدلتی صورتحال کے بارے آگاہ رکھا جائے گا،شہری مزید راہنمائی کیلئے سٹی ٹریفک پولیس ہیلپ لائن سے 15 پر کال کرسکتے ہیں۔
سی ٹی او لاہور نے بتایا کہ ڈویژنل افسران کی نگرانی میں 6 ڈی ایس پی،72 انسپکٹرز،121 پٹرولنگ افسران، 1390 وارڈنز تعینات کردیئے گئے ، لاہور، ٹریفک کی موثر روانی کیلئے تمام دفتری سٹاف، لیڈی وارڈنز بھی تعینات کیے گئے، لاہور، ٹریفک کنٹرول روم قائم، ایمرجنسی گاڑیوں کیلئے روٹ کلیئر رکھا جائے گا۔
سی ٹی او نے وارڈنز کو ڈیوٹی کیساتھ ساتھ مشکوک افراد اور لاوارث چیزوں پربھی کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کردی۔