لڑکی کی محبت میں لڑکے نے ایسا قدم اٹھا لیا کہ عقل دنگ رہ جائے گی

9 Aug, 2021 | 08:15 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک  )بعض اوقات انسانی کسی کی محبت میں تمام حدیں پھلانگ جاتا ہے اور محبت میں اندھا ہو کر کسی بھی قسم کا رسک لینے سے گریز نہیں کرتا  ۔

ایک ایسا ہی واقعہ  افریقی ملک سینیگل میں پیش آیا جہاں لڑکی کی محبت میں نوجوان لڑکا  لڑکی بن کر  اس کی جگہ  امتحان دینے پہنچ گیا،رپورٹ کے مطابق 22 سالہ خادم نے ہائی اسکول گریجویشن کے امتحان میں اپنی 19 سالہ دوست کی مدد کرنے کا فیصلہ کیا اور دوست کی بجائے خود امتحان دینے پہنچ گیا۔

  اپنا حلیہ بدلنے کے لئے  لڑکے نے سکارف، بالیاں، لڑکی کا یونیفارم پہنا اور میک اپ کرکے ٹیچرز کو بے وقوف بناتے ہوئے امتحان ہال میں داخل ہوگیا اور ایسا اس نے تین دنوں تک کیا تاہم ایک سپروائزر کو خادم پر شک ہوا جب اس کی جانچ کی گئی تو ساری اصلیت سامنے آگئی اور پولیس کو امتحان ہال میں بلایا گیا ۔ خادم کے ذریعے پولیس اس کی دوست تک بھی پہنچی جو ہوٹل کے کمرے میں اس کا انتظار کررہی تھی تاہم لڑکے نے سارا الزام اپنے اوپر لے لیا۔

لڑکے نے پولیس کو وضاحت دی کہ اس نے یہ کام صر ف اور صرف اپنی محبت کی خاطر کیا ہے کیونکہ اس کی دوست کی انگلش  اچھی نہیں تھی ۔پولیس نے دونوں کے خلاف دھوکا دہی کا مقدمہ درج کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق اگر دونوں کو سزا دی گئی تو وہ دونوں اگلے پانچ سالوں تک ملک میں کسی بھی قسم کے امتحان نہیں دے ہوسکیں گے ۔

مزیدخبریں