(ویب ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ میرا جی کی انگریزی کے چرچے تو پورے پاکستان سمیت بیرون ممالک میں بھی ہوتے ہیں اس بارمیرا جی نےایک اور غلطی کی،پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کو کرکٹر بنادیا، اداکارہ کی ویڈیو بھی سوشل میڈیاپر وائرل ہوچکی ہے جس پر صارفین مزاحیہ کمنٹس کررہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی اداکارہ میرا جی کو انگلش بولنے پر دشواری کا سامنا رہا اور متعدد بار ان کی ویڈیوز بھی منظر عام پر آئیں جس پر صارفین نے ان کی تعریف کے ساتھ دلچسپ جملے بھی استعمال کئے، اداکارہ کی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں انہوں نے ٹوکیو اولمپکس میں جیولین تھرو مقابلوں کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرنے والے پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کو کرکٹر کہہ بیٹھیں۔
میرا کی یہ ویڈیو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے سامنے آئی جس میں ان کا کہناتھا کہ ارشد ندیم نے بہت اچھی کرکٹ کھیلی اور پاکستان کا نام روشن کیا، انہوں نے بہت اچھا کھیلا، کھیل کے دوران ان کی محنت نظر آرہی تھی،ان کی باڈی لینگویج میں ایمانداری نظر آرہی تھی ، ڈسپلن تھا، ارشد ندیم نے بہت اچھا کھیلا حکومت کو بھی ہمارے ہیروز پر غور کرنا چاہیے۔
میرا کی یہ ویڈیو انسٹاگرام پروائرل ہوچکی ہے ، صارفین کی جانب سے میرا کی اس غلطی پرمزاحیہ ایموجیز اور کمنٹس کیے جارہے ہیں، ایک صارف نے لکھا کہ 'یہ ان کا قصور نہیں یہ میرا جو ہے'
اریم یوسف نامی صارف نے میرا پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ ' یااللہ اس کو عقل دے ، کیا یہ ہر وقت نشے میں رہتی ہے؟؟ علاوہ مزید صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصروں کاسلسلہ جاری ہے۔
واضح رہے کہ ٹوکیو اولمپکس میں جیولین تھرو کے فائنل مقابلے میں کوالیفائی کے باوجود بھی پاکستان کی جانب سے میڈل کی آخری امید ارشد ندیم شکست کھاگئے تھے۔