یوم عاشورہ کیلئے سیکورٹی انتظامات مکمل، کتنے اہلکار تعینات ہوں گے؟

9 Aug, 2021 | 06:57 PM

Malik Sultan Awan

وقاص احمد: محرم الحرام اور یوم عاشورہ کیلئے سیکورٹی انتظامات مکمل، شہر میں 5235 مجالس اور 650 جلوسوں کی سیکورٹی پر 10 ہزار سے زائد افسران اور اہلکاروں تعینات ہوں گے۔
 لاہور پولیس نے محرم الحرام کا سیکورٹی پلان مکمل کر لیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق 10 ہزارسے زائدپولیس افسران اور اہلکار ڈیوٹی دیں گے۔ 06 ایس پیز،34 ڈی ایس پیز،83 انسپکٹرز ایس ایچ اوز تعینات ہوں گے۔ شہر میں مجموعی طور پر 5235 مجالس اور650 عزاداری جلوس منعقد ہوں گے۔ 610مجالس کوکیٹیگری اے، 3471کو بی جبکہ 1154مجالس کو سی کیٹیگری میں تقسیم کیا گیا ہے۔ 141عزاداری جلوسوں کو کیٹیگری اے، 454 کوبی جبکہ 55کو سی کیٹیگری میں تقسیم کیا گیا ہے۔10ہزار سے زائد رضا کار بھی چیکنگ کے فرائض سر انجام دیں گے۔ڈی آئی جی ساجد کیانی کے مطابق نفرت انگیز تقاریر پر پابندی ہے، نئے جلوسوں اور مجالس کی اجازت نہیں۔ شرکا کو مکمل تلاشی کے بعد ہی مجالس اور امام بارگاہوں میں داخلے کی اجازت ہوگی۔محرم کی آمد کے پیش نظر شہر بھر میں سرچ آپریشنز، سنیپ چیکنگ، بائیو میٹرک تصدیق سمیت حفاظتی اقدامات جاری ہیں۔

مزیدخبریں