عظمیٰ بخاری نے فردوس عاشق کے مستقبل بارے پیشگوئی کردی

9 Aug, 2021 | 06:56 PM

M .SAJID .KHAN

(عمر اسلم)فردوس عاشق اعوان کو پنجاب اسمبلی میں داخل نہ ہونے پر مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ فردوس عاشق اعوان اتنی پیاری لگ رہی تھیں آج گلابی جوڑا پہنا لیکن ظالموں نے اندر جانے سے ہی روک دیا،باجی حلف برداری کی تقریب میں باراتی بن کر آ گئی لیکن یہ پوچھ لینا تھا کہ باراتیوں نے بلایا بھی تھاکہ نہیں ،بطور سیاسی ورکر بدزبانی بدکلامی کام نہیں آتی جب کوئی آنکھیں پھیر لیں.

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمٰی بخاری نے پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا مجھے باجی فردوس سے بہت زیادہ پیار ہے جو بھی ہوا اچھا نہیں ہوا،باجی خود پتہ کریں انکی ٹکٹ کوبھی خطرہ ہے،باجی پر برے دن شروع ہوگئے ان کے ساتھ ایسا دانستہ طورپر کروایا گیا۔اگر پتہ ہوتا تو ان کوساتھ لےکر اندر لے کر جاتی۔

عظمٰی بخاری کا مزید کہناتھا کہ پارٹی کے اندر کے ہی لوگ ہیں جنہوں نے باجی فردوس کے ساتھ ایسا کروایا،دانستہ نام تھا نام کاٹا گیا،انھوں نےکہاکہ پنجاب اسمبلی کا کوئی والی وارث نہیں اتحادیوں کی لڑائی ہائوس میں پہنچ گئی ہے،گارڈز کو پوچھتی ہوں جنہوں نے فردوس عاشق اعوان کو اندر نہیں جانے دیا۔آج ان کےساتھ الوداعی سیلفی بھی لینی تھی۔
 

مزیدخبریں