قذافی بٹ: وزیراعظم عمران خان نے گورنر پنجاب کو ہدایت کی ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کا کنونشن بلایا جائے۔ بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے ساتھ۔۔ حکومت کے دیگر اقدامات سے آگاہ کیا جائے۔
تفصیلات کے مطابق گورنر ہاؤس میں وزیراعظم عمران خان سے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے ملاقات کی۔ جس میں اوورسیز پاکستانیوں اورغیرملکی سرمایہ کاروں کے لئے کئے جانے والے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے چودھری محمد سرور کو گورنر ہاؤس میں اوورسیز پاکستانیوں کا کنونشن بلوانے کی ہدایت کی اور کہا کہ حکومت بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کیلئے جو اقدامات کر رہی ہے اس سے انہیں آگاہ کیا جائے۔
اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دلانے کی کوششوں سے بھی انہیں اعتماد میں لیا جائے۔ وزیراعظم عمران خان نے گورنر کو ہدایت کی کہ وہ گورنر ہاؤس میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کی کانفرنس کا بھی انعقاد کریں۔