ایل ڈی اے گورننگ باڈی کا اجلاس "مشن امپاسیبل" بن گیا

9 Aug, 2021 | 03:20 PM

Arslan Sheikh

در نایاب: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار  کی زیر صدارت آج ہونے والا اجلاس ایک مرتبہ پھر منسوخ کردیا گیا، بجٹ پاس نہ ہونے سے ایل ڈی اے کے مالی امور شدید متاثر ہیں۔

ایل ڈی اے گورننگ باڈی کا اجلاس مسلسل چوتھی مرتبہ طلب کرنے کے بعد منسوخ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے دورہ لاہور کے باعث ایل ڈی اے اتھارٹی کا اجلاس منسوخ ہوا۔ اس سے قبل بھی ایوان وزیراعلیٰ نے اجلاس بلانے کی تاریخ دی اور پھر منسوخ کردی گئی۔ ایل ڈی اے اتھارٹی کے اجلاس میں مالی سال دو ہزار اکیس بائیس کا 63 ارب روپے کا بجٹ پیش کیا جانا تھا۔

دوسری جانب ایل ڈی اے کے شعبہ ٹاؤن پلاننگ ون نے فیروز پور روڈ پر متعدد غیر قانونی تعمیرات مسمار کردیں۔ غیر قانونی طور پر بنائی جانے والی کمرشل عمارت کو مسمار کیا گیا ہے۔ بلڈنگ کے سامنے جگہ نہ چھوڑنے پر بھی عمارت کو جزوی طور پر گرایا گیا۔ اتھارٹی کی جانب سے ریکوموٹرز کے غیر قانونی سٹرکچر کو مسمار کردیا گیا جبکہ انڈس لیب سے ملحقہ غیر قانونی کمرشل تعمیر کو بھی گرادیا گیا ہے۔

ایل ڈی اے کی جانب سے فارمیسی، دکانیں اور غیر قانونی کمرشل زیر تعمیر پلازہ مسمار کیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر ٹائون پلاننگ عائشہ مطاہر نے عملے کے ہمراہ کارروائی کی۔
 

مزیدخبریں