منتیں ترلے بھی کام نہ آئے، فردوس عاشق اعوان کو پنجاب اسمبلی جانے سے روک دیا گیا

9 Aug, 2021 | 02:54 PM

Malik Sultan Awan

سٹی 42: سابق معاونِ خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب فردوس عاشق اعوان کو پنجاب اسمبلی میں داخل ہونے سے روک دیاگیا۔ رہنما پی ٹی آئی کہتی ہیں کہ انکا نام لسٹ میں موجود تھا، نہ جانے کس نے کاٹ دیا۔
 بدلتا ہے رنگ آسماں کیسے کیسے۔۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی سابق معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان پر پنجاب اسمبلی کے دروازے بند کردیے گئے۔ فردوس عاشق کی نو منتخب رکن پنجاب اسمبلی احسن سلم بریار کو حلف اٹھاتا دیکھنے کی خواہش دل ہی میں رہ گئی۔یہ خواہش پوری کرنے پنجاب اسمبلی آئیں تو گارڈ نے کہا سوری میڈم آپ اسمبلی میں نہیں جاسکتیں۔

اس پر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ان کا نام لکھ کر کاٹا گیا ہے۔گویا ان کے خلاف سازش بُنی گئی ہے۔ ایک صحافی نے مشورہ دیا کہ آپ عظمیٰ کاردار کے ساتھ بھی اندر جا سکتی ہیں تو فردوس عاشق اعوان بولیں کہ وہ اپنے زورِبازوو پر جاتی ہیں۔
یہ کہہ کر وزیراعلیٰ پنجاب کی سابق معاون خصوصی نے عظمیٰ کاردار کی معاونت تو رد کردی مگر کیا وہ ایسا ہی وفاق میں کسی نئے عہدے کے حصول کے لیے بھی کریں گی؟

مزیدخبریں