دانتوں کو برش کرنے کیلئے ٹوتھ پیسٹ کی زیادہ مقدار خطرناک

9 Aug, 2021 | 01:35 PM

ویب ڈیسک:  جدید سائنسی تحقیق سے انکشاف ہوا ہے ضرورت سے زیادہ ٹوتھ پیسٹ صرف  دانتوں کے لئے   ہی نہیں بلکہ انسانی صحت کے لئے بھی انتہائی مضر ہے۔
 اکثریت کا خیال ہے  برش پر زیادہ ٹوتھ پیسٹ لگانے سے اور جھاگ زیادہ بننے سےدانتوں کی صفائی اچھے سے ہوتی ہے لیکن کینیڈا کے  ڈینٹسٹ کریتھکا سربینڈرن نے اس  کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹوتھ پیسٹ کی مثالی مقدار بڑوں کے لیے ایک مٹر کے سائز سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے جبکہ یہ تین سال سے کم عمر کے بچوں کے لیے چاول کے دانے کے سائز تک کم ہو جاتی ہے۔

یادرہے لاکھوں لوگ ٹوتھ پیسٹ کی بہت زیادہ مقدار استعمال کرتے ہیں جس کا کوئی فائدہ نہیں بلکہ یہ منفی نتائج اور دانتوں کے مسوڑھوں کو نقصان پہنچاتی ہے اور ان کے ٹوٹنے اور گرنے کا خطرہ ہوتا ہے۔

ٹوتھ پیسٹ میں فلورائیڈ جیسے فعال مواد ہوتے ہیں جو دانتوں کو اور مسوڑھوں کو نقصان پہنچاتے ہیں، دانتوں کو برش سے زور سے رگڑنے کی وجہ سے دراڑیں اور سوراخ بھی پیدا ہو جاتے ہیں جن کا علاج مشکل ہے۔

مزیدخبریں