تیز رفتار ٹرک کی میٹرو بس کے جنگلے سے ٹکر

9 Aug, 2021 | 01:16 PM

Arslan Sheikh

عثمان علیم:شہر میں آئے روز حادثات کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے،جس کی وجہ قیمتی جانوں کا ضیاع ہورہا ہے۔ تیز رفتار ٹرک ٹمبر مارکیٹ میٹرو اسٹیشن کے قریب جنگلے سے ٹکرا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بدلتے دور نے جہاں ہمیں بے شمار ایجادات کے حیرت انگیز نظارے دکھائے وہیں ہمیں سفر طے کرنے کے لئے جدید سواریوں جہاز، ٹرین، بس، کار اور موٹر سائیکل وغیرہ کا بھی تحفہ دیا جو کہ یقیناً ہمارے لیے بہت مُفید ہے کہ ان جدید سواریوں کے ذریعے سے ہم دِنوں کے سفر گھنٹوں اور گھنٹوں کے سفر منٹوں میں طے کرلیتے ہیں۔مگر افسوس کہ تیز رفتار ڈرائیونگ کرنے والوں کے سبب آئے دن لوگ  حادثات کا شکار ہورہے ہیں،چند خوش قسمت لوگوں کو چھوڑ کر ان  حادثات کا شکار ہونے والے افراد زخمی ہوکر عمر بھر کی معذوری حتی کہ بعض تو موت کے گھاٹ اتر جاتے ہیں۔

 حادثے کے باعث میٹرو بس کا جنگلا ٹوٹ گیا جبکہ ٹمبر مارکیٹ کے قریب لگا ٹریفک سگنل بھی ٹکر سے زمین پرگر گیا۔ حادثے میں ٹرک کا ڈرائیور بھی معمولی زخمی ہوا۔ واضح رہے ایک سال میں میٹرو بس کے جنگلے سے ٹرک ٹکرانے کا پانچواں واقعہ ہے۔

مزیدخبریں