ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

غیرقانونی ہاؤسنگ سکیمز کو ریگولرائز کرنے کیلئے جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید کا نام تجویز

غیرقانونی ہاؤسنگ سکیمز کو ریگولرائز کرنے کیلئے جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید کا نام تجویز
کیپشن: جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر: غیرقانونی ہاؤسنگ سکیمز کو ریگولرائز کرنے کیلئے جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید کا نام تجویز کیا گیا ہے،  محکمہ بلدیات نے سکیمز پر کمیشن بنانے کی سمری حکومت کو ارسال کر دی۔
 محکمہ بلدیات نے حکومت کو غیر قانونی ہاؤسنگ سکیمز پر کمیشن بنانے کی سمری ارسال کر دی ہے، جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید کا نام کمیشن کے سربراہ کے طور پر تجویز کیا گیا ہے۔کمیشن غیر قانونی ہائوسنگ سکیمز کو ریگولرائز کرے گا۔ قانون کی 25 فی صد سے زائد خلاف ورزی پر سکیم کو درست کرنا پڑے گا۔ 25 فی صد تک کی خلاف ورزی پر جرمانہ کر کے سکیم کو ریگولرائز کیا جا سکے گا۔

کمیشن صرف رہائشی علاقوں میں ہاؤسنگ سکیم کی منظوری دے گا۔ گرین ایریا میں بننے والی ہاؤسنگ سکیمز کو منظور نہیں کیا جا سکے گا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer