حکومت نے بجلی صارفین پر نیا بوجھ ڈالنے کی تیاری کر لی

9 Aug, 2021 | 12:31 PM

Arslan Sheikh

شاہد ندیم سپرا: وفاقی حکومت نے گھریلو صارفین کے لئے بجلی کے بلوں پر سبسڈی ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا، شہر میں لیسکو کے بیس لاکھ گھریلو صارفین کے بلوں پر رعایتی ٹیرف ختم کر کے اربوں روپے کے اضافی بل بھجوائے جائیں گے۔
کمپنی کی دستاویزات کے مطابق دو سو سے لیکر سات سو یونٹس استعمال کرنے والے صارفین کے بلوں پر سبسڈی ختم کی جائے گی۔ ذرائع نے بتایا کہ فیصلے پر عملدرآمد کی صورت میں صرف دو سو یونٹس استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کو مشروط سبسڈی دی جائے گی، وہ صارفین جو چھ ماہ تک مسلسل دو سو تک یونٹس استعمال کریں گے ان کو رعایتی ٹیرف لگایا جائے گا۔

سابق دور حکومت میں لیسکو کے 37 لاکھ صارفین سے اربوں روپے کی سالانہ سبسڈی دی گئی ہے جو اب ختم کرنے کی تیاری ہو رہی ہے۔ دوسری جانب سبسڈی ختم کر کے تین سو سے لیکر سات سو یونٹس والے صارفین کے لئے نئی سلیب متعارف کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔  نئی سلیب کے مطابق رعایتی ٹیرف ختم کر کے بل بھجوائے جائیں گے۔ اس سے قبل حکومت نے سو، دو سو ، تین سو سے لیکر سات سو یونٹس تک سبسڈی دے رکھی ہے۔ 

مزیدخبریں