قیصر کھوکھر:ریٹائرمنٹ ہوگئی ہے تو گھر پر ہی آرام کریں، 63 سال سے زائد عمر کے افراد کو دوبارہ نوکری نہیں ملے گی، پنجاب حکومت نے پابندی لگا دی.
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت اب 63 سال سے زائد عمر کے افراد کو نوکری نہیں دے سکے گی۔ پنجاب پبلک سروس کمیشن میں بھی اب 63 سال سے زائد کے ریٹائرڈ افسران ممبر تعینات نہیں ہو سکیں گے۔ اس حوالےسے محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔