معروف اداکار انوپم شیام انتقال کر گئے

9 Aug, 2021 | 10:24 AM

Ibrar Ahmad

ویب ڈیسک : بالی وڈ فلم اور ٹیلی ویژن انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے معروف بھارتی اداکار انوپم شیام  کوہائی شوگر تھاان کے اعضا بھی ٹھیک سے کام نہیں کر رہے تھے۔

  بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انوپم شیام کو ہائی شوگر کے سبب ان کے  کئی اعضاء ناکارہ ہو چکے تھے اور  کام نہیں کر رہے تھے،  خیال رہے کہ وہ  63 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ ان کے انتقال کی تصدیق انوپم شیام کے دوست یشپال شرما اور پروڈیوسر اشوک پنڈت کی جانب سے کی گئی۔

 بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یشپال شرما کا کہنا تھا کہ انوپم شیام گزشتہ 4 روز سے ممبئی کے ایک ہسپتال میں داخل تھے، وہ ہائی شوگر کے مرض میں مبتلا تھے جب کہ  اپنی آخری فلم کی شوٹنگ کے دوران بھی انوپم شیام انجیکشن لیتے رہے تھے۔

  خیال رہے کہ انوپم شیام کو  آخری مرتبہ بھارتی ڈرامہ سیریل من کی آواز پرتگیا 2 میں دیکھا گیا، انہوں نے سلم ڈوگ ملینیئر، بینڈتھ کوئن، دل سے، لگان اور ہزاروں خواہشیں ایسی سمیت کئی فلموں میں کام کیا ۔

مزیدخبریں