کورونا کی چوتھی لہر ,مزید52افراد جان سے گئے

9 Aug, 2021 | 08:25 AM

Ibrar Ahmad

ویب ڈیسک : کورونا کی چوتھی لہر،ملک بھر میں کورونا مزید 53 جانیں نگل گیا،گزشتہ24گھنٹوں میں 4 ہزار 40 نئےکیسز رپورٹ ہوئے جبکہ مثبت کیسز کی شرح 7 اعشاریہ 54 فیصد رہی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق  کورونا کی چوتھی لہر،ملک بھر میں کورونا مزید 53 جانیں نگل گیا،گزشتہ24گھنٹوں میں 4 ہزار 40 نئےکیسز رپورٹ ہوئے جبکہ مثبت کیسز کی شرح 7 اعشاریہ 54 فیصد رہی ہے۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 53 ہزار 528 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا مثبت کیسز کی شرح 7.54 فیصد رہی۔ سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 400، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 48 ہزار 619، پنجاب میں تین لاکھ 64 ہزار 680، اسلام آباد میں 90 ہزار 660، بلوچستان میں 31 ہزار 177، آزاد کشمیر میں 27 ہزار 288 اور گلگت بلتستان میں 8 ہزار 796 ہو گئی ہے۔ پنجاب میں اب تک 11 ہزار 201 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 6 ہزار 215، خیبرپختونخوا 4 ہزار 556، اسلام آباد 816، گلگت بلتستان 153، بلوچستان میں 331 اور آزاد کشمیر میں 646 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
  دوسری جانب پنجاب کے مختلف شہروں میں آج سے لاک ڈاؤن میں تبدیلی کی گئی ہے۔ ترمیم شدہ نوٹیفکیشن کا اطلاق لاہور، راولپنڈی، ملتان اور فیصل آباد کے مخصوص علاقوں میں ہوگا۔نوٹیفکیشن کے مطابق آج سے 31 اگست تک ان ڈور شادی تقریبات پر پابندی عائد کردی گئی ہے جبکہ آؤٹ ڈور شادی تقریبات میں صرف 300 افراد شرکت کر سکیں گے۔  ترمیم شدہ نوٹیفکیشن کے مطابق  تقریب رات 10 بجے تک ختم کرنا ہوگی جبکہ دیگر انڈور تقریبات پر پابندی ہوگی۔
 
 

مزیدخبریں