( عابد چوہدری ) جشن آزادی پر ون ویلرز کی موٹرسائیکل تیار کرنے والا مکینک جیل کی ہوا کھائے گا اور خونی کھیل کھیلنے والے ون ویلرز کے خلاف بھی مقدمہ درج ہو گا۔
سی ٹی او سید حماد عابد کا کہنا ہے کہ جشن آزادی کی آمد سے قبل موٹرسائکلسٹ ون ویلرز کے خلاف آگاہی مہم چلائی جائے گی اور والدین کے تعاون سے خونی کھیل کا خاتمہ ممکن ہو گا۔ مال روڈ، جیل روڈ، فیروز پور روڈ، علامہ اقبال روڈ، مین بلیوارڈ گلبرگ، کینال روڈ سمیت مصروف شاہراہوں پر سپیشل سکواڈ تعینات کئے جائیں گے۔
سی ٹی او سید حماد عابد کا کہنا ہے کہ ون ویلرز کی موٹرسائیکل تیار کرنے والا موٹر مکینک جیل کی ہوا کھائے گا، بفل نکالنے والے، سائیلنسر اتروانے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی جبکہ پکڑے جانے پر ون ویلرز اور موٹر مکینکس دونوں کے خلاف مقدمہ درج ہو گا۔
جشن آزادی کے موقع پر عارضی سپیڈ بریکر لگاتے ہوئے موٹر سائیکلسٹ کو کنٹرول کیا جائے گا جبکہ 18 سال سے کم عمر ڈرائیونگ پر ڈرائیور کی موٹرسائیکل، گاڑی اور رکشہ کو 3 دن کیلئے بند رکھا جائے گا۔