جشن آزادی کی بھرپور تیاریاں، سٹالز سج گئے

9 Aug, 2020 | 10:22 PM

Arslan Sheikh

( عفیفہ نصر اللہ ) جشن آزادی کے قریب آتے ہی لاہور کے بازاروں میں سبز ہلالی پرچموں کی بہار، بچے اپنے والدین کے ساتھ چھوٹے چھوٹے سٹالز سجائے خریداروں کو جھنڈیاں، بیجز اور قومی پرچم بیچنے میں مصروف ہیں۔

جشن آزادی میں چند روز باقی، لاہور کے بازاروں میں جا بجا سبز ہلالی کی بہار آگئی ہے۔ منصورہ بازار کی پوری گلی پاکستانی پرچموں کا مرکز محسوس ہو رہی ہے۔ بڑے بڑے جھنڈے چھوٹی سی سڑک کے دونوں اطراف لہرا رہے ہیں جہاں ننھے بچے پاکستانی پرچموں کے چھوٹے چھوٹے سٹال لگائے خریداروں کو جھنڈے بیچنے میں مصروف ہیں۔

آزادی کے جشن کو پہلے سے زیادہ شاندار انداز سے منانے کے لئے لوگوں نے ماہ اگست کا آغاز ہوتے ہی خریداری شروع کر دی ہے۔ آزادی سٹالز پر پاکستانی پرچم والے بیجز، چشمے، ایئر بینڈز، انگوٹھیاں، کیچرز، باجے اور وہ تمام اشیا موجود ہیں جو بچوں کی پسندیدہ ہوتی ہیں۔ 

کچھ دکاندار بچوں کیلئے پاکستانی پرچم سے ملتے جلتے سپیشل آزادی ڈریسز کے سٹالز لگائے بیٹھے ہیں۔ ڈریسز نہ صرف بچوں کے لئے بلکہ بڑوں کیلئے بھی دستیاب ہیں جبکہ دکانداروں کا جوش بھی دیکھنے لائق ہے۔ 

مزیدخبریں