(طاہر جمیل) محکمہ اوقاف و مذہبی پنجاب کے زیرانتظام مسجد وزیر خان میں شوٹنگ اور مسجد کا تقدس پامال ہونے کے معاملے پر مینجر اشتیاق احمد کو معطل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ اوقاف و مذہبی پنجاب نے تیس ہزار روپے معاوضے کے عوض نجی کمپنی کو شوٹنگ کی اجازت دی تاہم شوٹنگ کی شرائط میں مسجد کا تقدس پامال نہ کرنے کی ہدایت کی گئی اس کے باوجود رقص کی ویڈیوز منظر عام پر آنے کی وجہ سے منتظمین کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا، اس دوران فرائض میں غفلت برتنے کی وجہ سے مینجر اشتیاق احمد کو معطل کیا گیا ہے جبکہ اضافی چارج مینجر دربار بی بی پاکدامن شیخ جمیل کے سپرد کیا گیا ہے۔
دوسری جانب صوبائی وزیر اوقاف و مذہبی پنجاب سید سعید الحسن شاہ نے ڈائریکٹر فنانس کو انکوائری آفیسر مقرر کر کے سات روز میں رپورٹ طلب کر لی ہے۔