مسجد وزیر خان کے تقدس کی پامالی پر چودھری شجاعت برہم 

9 Aug, 2020 | 07:07 PM

Arslan Sheikh
Read more!

( علی اکبر ) مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین، سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہٰی نے مسجد کا تقدس پامال کرنیوالوں کے آزاد ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے، کہتے ہیں مسجد وزیر خان میں ناچ گانے کے تمام ذمہ داروں کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے تاکہ آئندہ کوئی ایسی ناپاک جسارت نہ کر سکے۔

پاکستان مسلم لیگ کے صدر چودھری شجاعت حسین اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہٰی نے مسجد وزیر خان میں ناچ گانے کی پر زور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ افسوس صد افسوس اسلامی جمہوریہ پاکستان میں مسجد کے تقدس کو اس طرح پامال کیا گیا، ابھی تک نہ تو اس کے ذمہ داروں کا تعین کیا گیا ہے اور نہ ہی کسی کو گرفتار کیا گیا ہے۔ 

قائدین نے کہا کہ اسلام کے نام پر لاکھوں قربانیوں کے بعد یہ ملک کیا اس لئے قائم کیا گیا تھا کہ یہاں مساجد میں رقص و سرود ہو، سرعام ایسا کرنے اور اس کی اجازت دینے والوں کو ابھی تک پکڑ کر جیل میں نہیں ڈالا گیا۔ انہوں نے کہا کہ مساجد میں کتنی دیدہ دلیری سے ناچ گانا ہورہا ہے جو کہ شریعت کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔ 

انہوں نے زور دیا کہ اس سانحہ کے ذمہ داروں کو فوری طور پر گرفتار کر کے مقدمہ چلایا جائے، انہیں قرار واقعی اور مثالی سزا دی جائے تاکہ آئندہ کوئی ایسی قبیح حرکت کرنے کی جرات نہ کر سکے۔

مزیدخبریں