مقبول ترین ایپ زوم میں بڑی تبدیلی

9 Aug, 2020 | 04:22 PM

M .SAJID .KHAN

(سٹی42)نئی ایپ زوم کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایاجاسکتا ہے کہ اس نے ٹک ٹاک کو پیچھے چھوڑ دیا،ایپ میں اب سنیپ چیٹ کی طرح متعدد نئے فلٹرز  ایپ میں شامل کر دیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دنیا میں روز نئی ایجادات نے انسانی زندگی کو بدل کر رکھ دیا وہ سب جو کبھی ممکن نہیں تھا آج اس پر بھی حضرت انسان نےریسرچ کرتے ہوئے ممکن بنادیا،مزید بہتر سے بہتر کی تلاش میں ریسرچ اداروں کا کام جاری ہے، نئی مقبول ایپ زوم میں اہم تبدیلیاں کرتے ہوئے اس میں سنیپ چیٹ کی طرح نئے فلٹرز شامل کئے گئے جو کہ صارفین کے لئے مددگار ثابت ہوں گے۔

ویڈیو کالنگ کے لیے استعمال کی جانے والی معروف ایپ زوم میں نئے فلٹرز'ورچوئل بیک گراؤنڈ آپشنز' میں موجود ہیں جو کہ سوشل میڈیا صارفین کو تفریخ فراہم کریں گے،ایپ میں دوران ویڈیو کال چہرے کو واضح دیکھنے کے لئے 'اسکن اسموتھ' اور 'لائٹننگ ایڈجسمنٹ' کے آپشنز کو بھی شامل کیا گیا ہے۔نئے فلٹرز میں شامل ایک دوران کال شورشرابے کی آواز کو دبانےکا 'نوائس سپریشن' فیچر بھی متعارف کرایا گیا ہے جسےکو ماحول کے مطابق ایڈجسٹ کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ کورونا کی وجہ سے زیادہ تر تجربہ گاہیں، سکول، کالجز، جامعات بند پڑیں ہیں جس کی وجہ سے طلباء، اساتذہ پریشانی کا شکار تھےکیونکہ آن لائن لیکچر،میٹنگ کے لئے کوئی ایسی ایجاد کی ضرورت تھی جس سے یہ سب گھر میں ممکن ہو،ایسے حالات میں نئی ایپ زوم متعارف کرائی گئی۔جس سے مستفید ہوتےدنیا بھر میں بند سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیز طلباءآن لائن کلاسز اور میٹنگز کے لیے ویڈیو کالنگ ایپ زوم کا استعمال کررہے ہیں۔جوکہ وقت کی ایک اہم ضرورت تصور کی جارہی ہے۔

مزیدخبریں