سٹی 42: پلانٹ ودٹائیگر فورس تنازعہ کی شکار ہوگئی ،مقامی لوگوں نے درجنوں پودے اکھاڑ دئیے۔
وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر ٹائیگر فورس ڈے کے موقع پر ملک بھر میں شجر کاری مہم کے تحت پودے لگائے جا رہے ہیں۔پاکستان شجر کاری مہم میں گورنر کے پی اور وزیراعلیٰ سمیت تحریک انصاف کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی بھی پودے لگا رہے ہیں۔کے پی کے ضلع خیبر میں شجر کاری مہم کے افتتاح کے فوری بعد شہریوں نے پودے اکھاڑ پھینکے۔
Team Khyber Pakhtunkhwa strongly condemn this animal act in District Khyber KP.
— Team Khyber Pukhtunkhwa (@Team__KPK) August 9, 2020
We Demand KP Government to arrest thoes who involved destroying the trees and give them harsh punishment.
They have no respect for Pakistan & nature. ????????#PlantWithTigersForce#10BillionTreeTsunami pic.twitter.com/wJ1Q3Hqscj
اسی حوالے سے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی اقبال آفریدی نے بھی شجرکاری مہم کا افتتاح کیا اور علاقہ منڈی کس میں درجنوں پودے لگائے۔شجرکاری مہم کی تقریب کے فوری بعد مقامی افراد نے رکن قومی اسمبلی کی جانب سے لگائے گئے پودے اکھاڑ پھینکے اور شکایت کی کہ ان کی اراضی پر زبردستی شجر کاری کر دی جاتی ہے۔ایم این اے اقبال آفریدی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ منڈی کس باڑہ کی اراضی مقامی افرادکی ملکیت ہے اور مقامی افراد بلا اجازت شجر کاری مہم پر ناراض تھے لیکن ان سے مذاکرات کی کوششیں کر رہےہیں۔
اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر محمود اسلم نے بتایا کہ منڈی کس میں شجرکاری مہم سپاہ قبیلہ کی اراضی پر کی گئی تھی، سپاہ قبیلے کی اراضی پر دوفریقین میں تنازع ہے، ایک فریق کے شجرکاری کی اجازت دینے پر دوسرے فریق نے پودے اکھاڑے، قانونی کارروائی کے لیے جائزہ لے رہے ہیں۔وزیراعلی کے پی محمود خان نے بھی واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پودے اکھاڑنےکے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا ہے۔
یہ شرمناک ہے۔ حکومت کی مخالفت کا غصہ درختوں پر نکالنا پاگل پن ہے۔ قدرت سے بدلہ نہیں لیا جاتا۔ درخت ہمارے لیے اچھے ہیں چاہے کوئ بھی لگائے۔ ان لوگوں کے خلاف ایکشن ہونا چاہیے۔ سوشل میڈیا پر پودے اکھاڑنے کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔سوشل میڈیا صارفین مقامی لوگوں کی طرف سے ردعمل کو منگولوں جیسا قرار دے رہے ہیں۔
درخت لگانا ایک بہترین کام اور صدقہ جاریہ ہے،اسلامی قوانین کے تحت جنگ کے دوران بھی بچوں،عورتوں،بوڑھوں ،جانوروں،درختوں،پودوں اورفصلوں کو نقصان پہنچانے سے روکا گیا ہے،پودوں کو نقصان پہنچانا مہذب لوگوں کا کام نہیں بلکہ جنگلی منگولوں جیسا ہے
— Azhar Thiraj (@AzharThiraj) August 9, 2020