’’لاہور کو کنکریٹ سٹی بنایا گیا ہم سرسبز شہربنائیں گے‘‘

9 Aug, 2020 | 02:43 PM

Azhar Thiraj

سٹی 42: وزیر صنعت وتجارت پنجاب  میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ   پاکستان کی تاریخ میں آج تاریخی دن ہے پاکستان کی حکومت پاکستانیوں کے لیے ماحول دوست بناکر جارہی ہے ، وزیر اعظم عمران خان نے بلین ٹری منصوبہ شروع کیا ماحولیات کے حوالے سے توجہ نہ دی گئی اور لاہور کو کنکریٹ سٹی بنا دیا پاکستان کو سرسبز بنانے کا عزم لیے وزیر اعظم نے ایک دن میں پینتیس لاکھ پودے لگانے کا اعلان کیا۔لاہور کو کنکریٹ سٹی بنایا گیا ہم سرسبز شہربنائیں گے۔

صوبائی وزیر نے کہا ہے کہ پی ایچ اے آج لاہور میں پچاس ہزار پودے لگانے جارہا ہے پی ایچ اے جاپان کے ساتھ مل کر چھوٹے جنگلات بنانے جارہی ہے آج جو پودے لگا رہے ہیں چند سالوں بعد اس کی اہمیت پتہ چلے گی پچھلی حکومتوں نے پل بنائے جو سامنے نظر آتے ہیں سامنے نظر آنے والے پروجیکٹ بنانے کا مقصد ووٹ لینا ہے ہماری حکومت تعمیری کام کررہی ہے تاکہ آنے والی نسلیں فائدہ لے سکیں لاہور کو سر سبز بنا نے میں پی ایچ اے کی ٹیم کامیاب رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ جانے سے مراد وہ کام ہے جو کسی نے نہیں کیا اقتدار کی خاطر سیاست نہیں کرتے پچاس سال حکومت کرنے کی سوچ سے نہیں چل رہے بنیاد رکھنی ہے غریب کے لیے سہولیات فراہم کرنی ہیں ملک ایسی جگہ لا کر چھوڑا جہاں ادارے تباہی کے دہانے پر ہیں لاہور کو کنکریٹ نہیں بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے بہتر ماحول دوست بنانا ہے، ٹائیگر فورس عام شہری کی صورت میں پودے لگا رہے ہیں۔

ہم نے گندم کی خریداری کا ہدف اس دفعہ بھی مکمل کیا، سندھ اور بلوچستان نے اس سال بھی گندم مکمل نہیں خریدی، ہماری گندم اور آٹا دوسرے صوبوں میں جارہے ہیں جسے روک نہیں سکتے ۔گندم پر سبسڈی دی جارہی ہے، ساڑھے چھ ارب روپے تک بنتی ہے آٹے کے تھیلے کی قیمت 860 پورے پنجاب میں مقرر کی گئی ہے کوشش ہے کہ تمام جگہوں پر ایک ہی قیمت کے ساتھ آٹے فراہم کیا جا سکے آٹے کی چکیاں جو رجسٹر ہیں ان پر ہماری لاگو کردہ قیمتیں مقرر ہیں چند ایک چکیاں کھلا آٹا اپنے ریٹ پر دے رہے ہیں جنہیں گندم کا کوٹہ نہیں ملتا میں خود جا کر انسپیکشن کرکے قیمتوں کو کنٹرول کرنے پر کام کررہا ہوں چار ادارے رپورٹ کررہے ہوتے ہیں اور اوور چارجنگ پر کاروائی کی جارہی ہے۔

مزیدخبریں