90 لاکھ چرانے والے میاں بیوی گرفتار

9 Aug, 2020 | 01:15 PM

M .SAJID .KHAN

(عابد چودھری) شہر میں چوری، ڈکیتی،رہزانی کے واقعات میں کمی کی بجاۓ مسلسل اضافہ ہورہا ہے،خواتین، کاروباری افراد ان وارداتوں کا زیادہ شکار ہورہے ہیں جبکہ گھریلو ملازموں نے بھی اس کام کی شروعات کردی ہے جس سے ماکان پریشانی میں مبتلا ہیں۔ایک ایسی ہی واردات ہربنس پورہ میں ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی دارلحکومت کا امن وامان ڈاکوؤں،چوروں نے تباہ کر رکھا ہے جس کی وجہ سے معاشرے میں بگاڑ پیدا ہوچکا ہے، حقیقی رشتوں میں دوریاں اور لاتعلقی نے ہمدردی کا مادہ ختم کرکے رکھا دیا، عوامی تحفظ کے لئے پولیس اہلکار اپنی ڈیوٹی سرانجام دے تو رہے ہیں مگر انہی میں کچھ کالی بھیڑیں ملزمان کے ساتھ مل کر معاشرے میں خرابی کا موجب بن رہے ہیں۔

شہر میں آئے روز چوری، ڈکیتی کے واقعات کاہونا معمول کا حصہ بن چکا ہے اب تو گھریلو ملازمین بھی اس کام میں اپنے جوہر دکھانے لگے ہیں،مالک مکان کی خوشامد کرتے مکمل اعتماد میں لے کر لوٹ مار کا سلسلہ چل پڑا ہے، ایسا ہی واقعہ ہربنس پورہ میں پیش آیا جہاں گھریلو ملازمہ نے اپنے خاوند کے ہمراہ90لاکھ روپے کی خطیر رقم چرائی۔

 گھر سے 90 لاکھ چرانے والے میاں بیوی گرفتار کرلیا گیا،ملزمہ فرزانہ شہری عاصم فرحان کے گھرملازمہ تھی،ملزمہ فرزانہ نے شوہر بابر کے ساتھ ملکر 90 لاکھ کی رقم چرانے کا اعتراف کیا،ایس ایچ او ندیم کمبوہ کا کہنا تھا کہ ملزمان کو گرفتار کر کے 43 لاکھ برآمد کر لئے ،ملزمان نے باقی رقم سے پلاٹ، گاڑی ،جانور خرید لئے،ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا مزید تحقیقات جاری ہے۔

واضح رہے کہ ایسا ہی واقعہ ویلنشیا ٹاؤن میں سامنے آیا تھا،غریب اور مہنگائی کے مارے میاں، بیوی نے ویلینشیا ٹاؤن میں واقع ہائپر سٹوردودھ کےڈبے چوری کئے،سٹور مالکان نے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سےچوری کرتے رنگے ہاتھوں پکڑلیا تھا۔

مزیدخبریں