لاہور میں کورونا کے 40 نئے مریض، ایک شہری جاں بحق

9 Aug, 2020 | 10:46 AM

Sughra Afzal

جیل روڈ (زاہد چودھری، قیصرکھوکھر) شہر میں کورونا کیسز کی تعداد میں کمی، 40 نئے مریضوں کی تصدیق ، ایک شہری دم توڑ گیا۔ ہسپتالوں میں بھی مجموعی طور پر طور پر 40 مریض زیر علاج ہے۔

  ترجمان پرائمری ایںڈ سکینڈری ہیلتھ کے مطابق لاہور میں 40 نئے کورونا کیسز سامنے آگئے ہیں اور ایک شہری کورونا میں مبتلا ہونے سے دم توڑ گیا، کورونا وبا سے اب تک شہر میں مجموعی طور پر 831 اموات ہوچکی ہیں اور کیسز کی تعداد 47838 ہوگئی ہے,شہر کے سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں کورونا کے 40 کنفرم مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 13 مریض آئی سی یو اور 7 وینٹی لیٹر پر ہیں۔

ترجمان پرائمری ہیلتھ کے مطابق پنجاب میں گزشتہ 24 چوبیس گھنٹوں کے دوران183 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد صوبے میں کورونا کیسز کی تعداد 94 ہزار 223 ہوگئی ، پنجاب کورونا وائرس سے 2 مزید اموات کے بعد کل تعداد 2 ہزار66 ہوچکی ہے، صوبے بھر میں اب تک7 لاکھ 68 ہزار 855 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں، کورونا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد 86 ہزار240 ہوچکی ہے۔

ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر کا کہنا تھا کہ عوام حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں۔ کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر شہری1033 پر رابطہ کریں۔ 

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا وبا کی شدت کم ہورہی ہے تاہم فی الحال شہریوں کو احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کو جاری رکھنا ہوگا تاکہ وبا مکمل طور پر ختم ہوسکے،شہری کورونا وائرس سے بچنے کیلئے ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے اور گلے ملنے سے اجتناب کریں، گرم پانی پیئں اور ماسک استعمال کریں۔

مزیدخبریں