ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیاحتی سرگرمیاں بحال کرنے کیلئے ایس او پیز جاری

سیاحتی سرگرمیاں بحال کرنے کیلئے ایس او پیز جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

لوئر مال (قیصر کھوکھر) پنجاب حکومت نے سیاحتی سرگرمیاں بحال کرنے کیلئے ایس او پیز جاری کردیئے، سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق وائرس متاثرہ شخص کے کھانسنے، چھیکنے یا بولنے کے دوران خارج ہونے والے ذرات سے پھیل سکتا ہے، پارکس، میوزیم، تاریخی مقامات، یادگاروں اور پہاڑی مقامات پر انتظامیہ اور سیاح سینی ٹائزیشن کا سختی سے خیال رکھیں گے، سیاحتی مقامات پر کسی بھی چیزکی کو پکڑنے یا چھونے سے پرہیز کریں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کسی بھی جگہ کو چھونے کی صورت میں ہاتھ صابن سے اچھی طرح 40 سیکنڈ تک دھوئیں، سیر کے دوران بغیر ہاتھ دھوئیں، آنکھوں، ناک اور منہ کو چھونے سے مکمل پرہیز کریں، تمام سیاحتی مقامات پر سیاحوں اور ملازمین کے لیے ہیڈ سینی ٹائزر،ماسک لازمی رکھا جائے۔زیادہ رش والے مقامات پر موجود سب ہی لوگ ماسک لازمی پہنیں گے، سماجی فاصلے کو قائم رکھنے کے لیے آن لائن ٹکٹ اور بکنگ کو یقینی بنایا جائے گا۔

 

سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق سیر و سیاحت کے لیے وقت مقرر کیا جائے اوررات کی نسبت دن کے وزٹ کو ترجیح دی جائے، کسی بھی سیرگاہ پر جگہ کے لحاظ سے 60 فیصد لوگوں کو داخل ہونے کی اجازت دی گی، چھوٹے بچے، بزرگ اور حاملہ خواتین گھر پر رہیں، تما م سیاحتی مقامات پر کورونا وائرس سے بچاؤ کے حوالے سے تمام احتیاطی تدابیر جگہ جگہ آویزاں کی جائیں۔

علاوہ ازیں  پنجاب حکومت نے تھیٹرز اور سینما ہالز کھولنے کے لیے ایس او پیز تیار کرلیے، لاہور سمیت پنجاب بھر میں 76 سینما اور 70 تھیٹرز کیلئے ایس او پیز بنائے گئے ہیں۔سینما اور تھیٹر کے ہالز، گیلری، واش رومز اور کیفے ٹیریا کی صفائی اور جراثیم کش سپرے کو یقینی بنایا جائے گا۔

Sughra Afzal

Content Writer