مال روڈ (قذافی بٹ) پنجاب حکومت کی تھیٹرزاور سینما ہالز کھولنے کی تیاریاں، تھیٹرز اور سینما ہالز کے لیے ایس او پیز تیارکرلیے گئے۔ لاہور سمیت پنجاب بھر میں 76سینما اور70 تھیٹرز کے لئے ایس او پیز بنائے گئے ہیں۔
سینما اور تھیٹر کے ہالز، گیلری، واش رومز اور کیفے ٹیریا کی صفائی اورجراثیم کش سپرے کو یقینی بنایا جائے گا، دروازوں کے ہینڈلز، سیڑھیاں اور برقی بورڈ بھی ہر شو کے بعد صاف رکھے جائیں گے۔ شائقین کے بیٹھنے میں ایک میٹر کا فاصلہ رکھوایا جائے گا۔
شائقین کے ہالزمیں داخلے سے پہلے انکی مکمل سکیننگ کی جائے گی، فیس ماسک کے بغیر کسی کو سینما ہال یا تھیٹرمیں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ایس او پیز کے تحت فیملی ممبرز اور دوستوں کو کسی ایک جگہ مجمع لگانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
سینما ہال اورتھیٹرز میں کام کرنے والے سٹاف کی روزانہ کی بنیاد پر سیکننگ کی جائے گی، سٹاف ممبرز ہاتھوں میں گلووز، آنکھوں پر چشمہ اور فیس ماسک یقینی بنائیں گے، سینما اور تھیٹرز میں ہاتھ دھونے اور سینیٹائزر کے استعمال پر خاص توجہ دی جائے گی، تھیٹر میں پرفارم کرنے والے اداکاروں کے دوران ایک میٹر کا فاصلہ لازمی برقرار رکھنا ہوگا جبکہ بیمار اداکار کو کام کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
شادی ہال مالکان کا کہنا ہے کہ حکومت نے 16ستمبر کو شادی ہالز کھولنے کے حوالے سے واضح احکامات نہیں دیے ، جبکہ دیگر شعبوں کی طرح ضروری تھا کہ شادی ہالز کو بھی کھول دیا جاتا،دوسری جانب شادی ہالز مالکان نے سولہ ستمبر کو ہالز کھولنے کی امید پر بکنگ کا آغاز کر دیا مگر اس کے باوجود مالکان کا کہنا ہے کہ انہیں حکومت باقائدہ نوٹیفکیشن جاری کرے
دوسری جانب شادی ہالز کی تزئین و آرائش اور اسکی مرمت کے حوالے سے مالکان کا کہنا ہے کہ پانچ ماہ سے شادی ہالز بند پڑے ہیں اور ان میں کام کرنے والے ملازمین بھی بے روزگار ہیں