اداکارہ میرا کا ایک اور سکینڈل سامنے آگیا

9 Aug, 2019 | 11:38 PM

Arslan Sheikh

( زین مدنی ) لالی وڈ انڈسٹری کی سکینڈل کوئین اداکارہ میرا کا دبئی میں خاتون پر تشدد، پولیس کیس بن گیا، میرا کا پاسپورٹ دبئی پولیس نے رکھ لیا جبکہ میرا کا کہنا ہے کہ ان کا پاسپورٹ ایکسپائر ہوگیا ہے۔

ہمیشہ ہی خبروں کی شہ سرخیوں میں رہنے والی لالی وڈ انڈسٹری کی اداکارہ میرا کے حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ میرا دبئی میں ایک خاتون پر تشدد کرکے پولیس کیس بھگت رہی ہیں۔ اداکارہ میرا نے دس روز قبل ایک خاتون پر دبئی میں تشدد کیا جو وہاں کی مقامی رہائشی ہے۔ تشدد کے بعد پولیس کیس بنا اور میرا کا پاسپورٹ بھی دبئی پولیس سٹیشن نے تحویل میں لیا ہوا ہے۔

میرا کے والد، والدہ اور مینجر بھی متضاد بیانات دے رہے ہیں، کوئی کہہ رہا ہے کہ وہ لاہور میں ہے اور کوئی کہہ رہا کہ وہ دو روز تک دبئی سے واپس آئے گی جبکہ میرا کا کہنا ہے کہ ان کا پاسپورٹ ایکسپائر ہوا ہے۔

کبھی غلط انگلش،تو کبھی نکاح پر نکاح اور کبھی کسی اداکارہ کے حوالے سے بیانات دے کر اور کبھی ویڈیو سیکنڈل کے ذریعے شہرت پانے والی میرا اب دبئی سے واپس آئیں گی تو ہی پتہ چلے گا کہ اصل ماجرا کیا ہے۔

مزیدخبریں