پی ایچ ڈی کرنے والے اساتذہ کیلئے بری خبر

9 Aug, 2019 | 08:40 PM

Arslan Sheikh

( اکمل سومرو ) پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے فارن پی ایچ ڈی پروگرام بند کر دیا، پنجاب حکومت کی جانب سے فنڈز میں کٹوتی کے باعث کمیشن نے پی ایچ ڈی پروگرام ہی بند کر دیا۔  

پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے فارن پی ایچ ڈی پروگرام بند کر دیا ہے۔ فنڈز کی عدم دستیابی پر پی ایچ ای سی نے فارن پی ایچ ڈی پروگرام بند کر دیا ہے۔ فارن پی ایچ ڈی پروگرام کے تحت یونیورسٹیز کے اساتذہ کو عالمی جامعات سے پی ایچ ڈی کرائی جاتی تھی۔ مذکورہ پی ایچ ڈی پروگرام کے تمام اخراجات پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن برداشت کرتا تھا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومت کی جانب سے فنڈز میں کٹوتی کے باعث فارن پی ایچ ڈی پروگرام بند کر دیا گیا ہے۔ مسلم لیگ ن کی حکومت نے پی ایچ ای سی کے ذریعے سے فارن پی ایچ ڈی پروگرام کا اجراء 2015ء میں کیا تھا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ پی ایچ ای سی کے پاس گرانٹ نہ ہونے کی بناء پر پروگرام کو بند کیا گیا ہے۔

 پنجاب حکومت کی عدم دلچسپی کے باعث کمیشن میں ڈائریکٹر جنرل کی دو اسامیاں جبکہ کمیشن کے آٹھ ممبران کی نشستیں بھی خالی پڑی ہیں جس سے کمیشن عملی طور پر معطل ہو کر رہ گیا ہے۔ 

مزیدخبریں