تاجر برادری کا بھارتی مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان

9 Aug, 2019 | 08:03 PM

Arslan Sheikh
Read more!

( شہزاد خان ) کشمیر میں جاری بھارتی دہشتگردی کے خلاف تاجر بھی میدان میں آگئے، قومی تاجر اتحاد، انجمن تاجران اور مختلف مارکیٹوں کے تاجروں کی پریس کانفرنس، بھارتی مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔ کہتے ہیں اب سے بھارتی اشیاء کی خریدوفروخت مکمل بند رہے گی۔

تاجر تنظیموں کی مشترکہ پریس کانفرنس میں انجمن تاجران کے مرکزی جنرل سیکرٹری نعیم میر، صدر شاہ عالم ریڈی میڈ گارمنٹس حاجی حنیف، صدر شاہدرہ بورڈ مارکیٹس میاں خلیل عبیر، صدرلٹن روڈحافظ رضوان، وقار احمد میاں، صدر قومی تاجر اتحاد ملک خالد، شیخ عمر حیات، راجہ حسن اختر شریک ہوئے۔

مرکزی سیکرٹری جنرل نعیم میر اور دیگر تاجر رہنماؤں نے بھارتی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا، انکا کہنا تھا کہ تاجر برادری بہادر کشمیریوں کیساتھ کھڑی ہے۔ نعیم میر، ملک خالد، حاجی حنیف اور شیخ عمر حیات کا کہنا تھا کہ ہڑتال کی کال چیئرمین ایف بی آر کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد ختم کی۔

مزیدخبریں