( سٹی 42 ) یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن آف پاکستان نے چینی، گھی، کوکنگ آئیل سمیت دیگر اشیا کی قیمتوں میں ایک روپے سے 22 روپے فی کلو کا اضافہ کر دیا جبکہ یوٹیلٹی سٹورز پر آٹا نایاب ہو گیا۔
یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن آف پاکستان پر چینی ایک روپے اضافے کے بعد چوہتر روپے فی کلو ہوگئی جبکہ اول برانڈ کے گھی اور کوکنگ آئیل کی قیمت سات روپے سے لے کر بائیس روپے فی کلو تک مہنگا کر دیا گیا۔ دوسری طرف یوٹیلٹی سٹورز سے آٹا بھی نایاب ہو گیا۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ یوٹیلٹی سٹورز پر اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ حکومت کی نااہلی ہے کیونکہ یوٹیلٹی سٹورز عوام کو سستے داموں اشیا ضروریہ کی فراہمی کے لئے بنائے گئے تھے لیکن آئے روز اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کے باعث ان کی افادیت ختم ہو رہی ہے اور ساتھ ہی یوٹیلٹی سٹورز پر اشیا کی قلت کا بھی سامنا ہے۔