قیدیوں کیلئے خوشخبری، صدر پاکستان نے زبردست اعلان کردیا

9 Aug, 2019 | 04:49 PM

Sughra Afzal

(علی ساہی)قیدیوں کیلئےبڑی عید سے قبل   بڑی خوشخبری آگئی، صدر پاکستان عارف علوی نے72 ویں یوم آزادی کے موقع پر 90 دن کی سزا معاف کرنے کا اعلان کردیا ۔

صدر پاکستان نے قیدیوں کی سزا معافی کا نوٹیفکیشن آئی جی جیل خانہ جات کو بھجوا دیا، نوٹیفکیشن کے مطابق65 سال سےزائد العمر قیدیوں پر  90 دن کی عام معافی کا اطلاق ہوگا، ایسی خواتین جن کے ساتھ بچے ہیں انکی ایک سال کی سزا معاف ہوگی جبکہ قتل ،زنا،دہشت گردی ،نیب ،ڈکیتی و دیگر سنگین جرائم کے ملزمان پر اطلاق نہیں ہوگا

عید ہو یا دیگر تہوار، ہر کوئی اپنے پیاروں کے ساتھ وقت گزارنا چاہتا ہے، مگر قیدی اس خواہش کو دل میں دبائے اپنے پیاروں سے ملاقات کا انتظار کرتے رہتے ہیں، جیلوں میں قید اسیران گھر والوں کے ساتھ عید تو نہیں گزار سکتے لیکن انہیں عید قربان کے موقع پر عزیز واقارب سے ملوانے کے لیے جیل حکام کی جانب سے عام ملاقات کا اعلان کیا گیا، عید کی چھٹیوں سے پہلے 2 روز شیڈول سے ہٹ کر عام ملاقات کرائی جائے گی۔

سپرنٹنڈنٹ جیل اسد وڑائچ کا کہنا ہےکہ صبح ساڑھے سات بجے سے 3 بجے تک آنے والے ہر ملاقاتی کو جیل میں قید اپنے پیاروں سے ملوایا جارہا ہے، ان دنوں میں عام طور پر 12 سو سے 15 سو تک ملاقاتیں کرائی جاتی ہیں۔

قیدیوں کے عزیز واقارب کا کہنا ہے کہ ملاقات کا سسٹم پہلے سے بہتر ہوگیا ہے، قطاروں میں لگنے کی بجائے، وہ اپنی باری پر جا کر اپنے پیاروں سے ملاقات کر رہے ہیں، جیلوں میں دو روز عام ملاقات جاری رہے گی، جبکہ عید کے روز قیدیوں کو صرف کپڑے اور کھانا مہیا کیا جاسکے گا۔

مزیدخبریں