بھارت کے کلسٹر بم سے حملے، گورنر پنجاب کا عالمی رہنماؤں کو خط

9 Aug, 2019 | 04:04 PM

Sughra Afzal

(قذافی بٹ) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے آرٹیکل 370 کے حوالے سے عالمی رہنماؤں کو خط لکھ دیا۔

گورنر پنجاب کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ بھارت کا آرٹیکل 370 ختم کرنا مسئلہ کشمیر کے حوالے سےعالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے، اس کارروائی سے بھارت کے 70 سالہ جھوٹ سے پردہ اٹھ گیا اور سیاہ چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے۔

چوہدری محمد سرورکا کہنا تھا کہ بھارت کی کاغذی کارروائیوں سے کشمیر کا درجہ اور کشمیریوں کے فیصلے کو نہیں بدلا جا سکتا، خط میں کہا گیا یے کہ بھارت کلسٹر بم کے استعمال اور لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کر کے قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔

 گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ مارچ 2019 میں وزیراعظم عمران خان نے بھارتی پائلٹ ابھینندن کو واپس کر کے امن کا پیغام بھیجا، پاکستان کی امن کے فروغ کی کوشش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، برطانوی اور یورپی یونین کے نمائندے ہمیشہ کی طرح امن کے فروغ اور بین الاقوامی مسائل کے حل میں اپنا کردار ادا کریں۔

مزیدخبریں