محکمہ تعلیم کا خواجہ سراء بچوں کیلئے احسن اقدام

9 Aug, 2018 | 02:55 PM

Sughra Afzal
Read more!

(جنید ریاض) خواجہ سراءبچے اب پبلک سکولوں میں پڑھیں گے، محکمہ سکول ایجوکیشن نے سرکاری سکولوں میں خواجہ  سراء بچوں کے داخلوں کی باقاعدہ اجازت دے دی، اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

خبر پڑھیں۔۔۔سرکاری ملازمین کیلئے بری خبر

محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق خواجہ سراءبچوں کو سرکاری گرلز اور بوائز دونوں سکولوں میں میں بلاتخصیص داخلے دیئے جائیں گے۔ سکولوں میں خواجہ سراءبچوں کو تمام بنیادی حقوق فراہم کیے جائیں گے اور ان سے عزت واحترام سے پیش آیا جائے گا۔

خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔۔پاکستان پریڈ میں عاطف اسلم کو بھارتی گانا سنانا مہنگا پڑ گیا

سرکار ی حکم  نامے کے مطابق داخلے کے وقت رجسٹر میں بچوں کی صحیح معلومات درج کی جائیں گی۔ انہیں دھتکارانہیں جائیگا۔

خبر لازمی پڑھیں۔۔۔۔پنجاب کا وزیراعلیٰ کون ہوگا؟ عمران خان نے اعلان کردیا

جائیداد میں حصہ ،شناختی کارڈ کا اجرا، ووٹ کا حق، باعزت زندگی کیلئے نوکریوں کی فراہمی کے مواقع کے بعد مساوی تعلیم کا حق معاشرے کے بے توقیر خواجہ سراؤں کو معاشرے میں باعزت مقام دے سکتا ہے۔

مزیدخبریں