صاف پانی کیس میں ملوث ملزمان کو استثنیٰ مل گیا

9 Aug, 2018 | 11:59 AM

Sughra Afzal
Read more!

(جمال الدین) صاف پانی کیس میں ملوث ملزمان کو حاضری سے معافی مل گئی۔ احتساب عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ میں اٹھارہ روز  کی توسیع کردی۔

خبر پڑھیں۔۔۔مدیحہ شاہ کے گھر سےنوجوان برآمد، لڑکے کی ماں نے اداکارہ پر شرمناک الزام لگادیا

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج سید نجم الحسن نے صاف پانی کیس کے ملزموں کے جوڈیشل ریمانڈ میں 18 روز کی توسیع کردی۔ملزمان کو دوبارہ 27 اگست کو احتساب عدالت پیش کیا جائے گا۔ملزمان کے وکیل نے ٹرائل شروع ہونے تک حاضری معافی کی استدعا کی تھی جسے عدالت نے منظور کر لیا۔ اب ملزمان ٹرائل شروع ہونے تک جیل میں رہیں گے۔

خبر پڑھنامت بھولیں۔۔۔پنجاب کا وزیراعلیٰ کون ہوگا؟ عمران خان نے اعلان کردیا

ملزمان میں ڈاکٹر ظہیر، ندیم خالد بخاری، ناصر خالد، محمد سلیم، مسعود اختر شامل ہیں جن پر 116واٹر فلٹریشن پلانٹس میں کروڑوں روپے خورد برد کا الزام ہے۔

مزیدخبریں