ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سندھ میں ٹریفک پولیس کا کریک ڈاون ؛ ڈمپر سمیت 40 سے زائد گاڑیاں ضبط

سندھ میں ٹریفک پولیس کا کریک ڈاون ؛ ڈمپر سمیت 40 سے زائد گاڑیاں ضبط
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : سندھ حکومت کی جانب سے پابندیاں عائد کرنے کے بعد ٹریفک پولیس نے کریک ڈاؤن کیا اور پہلے ہی روز 40 سے زائد گاڑیوں کو ضبط کرلیا۔

 ٹریفک پولیس کراچی کی جانب سےخستہ وبوسیدہ حال اورہیوی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤں کا آغاز کردیا گیا ،پہلے روز 40 سے زائد خستہ و بوسیدہ حال گاڑیوں کو ضبط کرکے امپاؤنڈ یارڈ بھیج دیا گیا۔ٹریفک پولیس کراچی کی جانب سےخستہ وبوسیدہ حال اورہیوی گاڑیوں جن میں ٹینکرز،ٹرالرز،بسوں اورڈمپرزشامل ہیں ان کے خلاف  بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا گیا ہے۔اس سلسلے میں ٹریفک پولیس محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے ضلع ویسٹ میں ایک امپاؤنڈ یارڈ بھی بنادیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی ٹریفک پیرمحمد شاہ نےبتایا کہ ٹریفک پولیس اور محکمہ ٹرانسپورٹ نے مشترکہ طور پرخستہ وبوسیدہ حال گاڑیوں کے خلاف  کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا ہے، پہلے روز 40 سے زائد خستہ و بوسیدہ حال گاڑیوں کوضبط کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ یہ ایک مسلسل عمل ہے وہ گاڑیاں جن کی مدت پوری ہوچکی ہے یا مکینکل فٹ نہیں ہیں جن کے ٹائرز خراب ہیں یا ان کی باڈی گلی ہوئی ہے انہیں کسی صورت شہرکی سڑکوں پرچلنے کی اجازت نہیں ہونگی محکمہ ٹرانسپورٹ نے گاڑیوں کی فٹنس سرٹیفکٹ کے اجراء کے حوالےسے کورنگی میں اپنے سینٹرزقائم کیے ہیں جبکہ تیسرا سینٹرگلبائی میں کھولنے جا رہے ہیں۔محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے مشینری برآمد کرلی ہے اور اگلے تین ماہ میں مشینری آنے کے بعد انسٹال ہوجائے گی۔

 ڈی آئی جی نے بتایا کہ آئندہ چند ماہ میں محکمہ ٹرانسپورٹ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت کئی سینٹرز کھلنے والے ہیں جہاں ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ اپنے ورکشاپ میں  گاڑیوں کو فزیکل چیکنگ کرنے کے بعد  فنٹس سرٹفیکٹ جاری کیے جائیں گے۔