ویب ڈیسک : شہرِ قائد میں گاڑیوں کے ممنوعہ پارٹس کی فروخت پر 2 ماہ کی پابندی عائد کردی گئی۔
ڈی آئی جی ٹریفک کی سفارش پر کمشنرکراچی نے اقدام اٹھاتے ہوئے گاڑیوں کے ممنوعہ پارٹس کی فروخت پر 2 ماہ کی پابندی عائد کردی۔ کمشنرکراچی کی جانب سے 2 ماہ کی پابندی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ، جس کے تحت پابندی کا اطلاق 8اپریل سے 7جون تک ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پولیس ہارن، بلوریڈلائٹس، پریشرہارن ، ٹنٹڈ گلاسز، سبز نمبر پلیٹ دیگر ممنوعہ اشیا کی فروخت پر پاپند ی عائدکر دی گئی ہے۔
دوسری جانب محکمہ داخلہ نےممنوعہ اشیا سےمتعلق دفعہ 144 نافذکررکھی ہے، ڈی آئی جی ٹریفک کا کہنا ہے کہ ممنوعہ اشیا کھلے عام فروخت کی جارہی ہیں۔
ڈی آئی جی ٹریفک نے ممنوعہ اشیا کی فروخت پرپابندی کی سفارش کرتے ہوئے کہا تھا کہ ممنوعہ سامان ٹریفک اور سیکیورٹی کے ضوابط کی خلاف ورزی ہے، ممنوعہ سامان عوامی تحفظ کے لیے بھی خطرہ ہوتے ہیں۔