ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پارٹی نے عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا: رانا ثناء اللہ

پارٹی نے عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا: رانا ثناء اللہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ کی جاتی امرا کے باہر میڈیا سے گفتگو، کہا کہ مسلم لیگ ن نے پارٹی کو مزید منظم اور مستحکم کرنے کے لئے عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ میں اس عوامی رابطہ مہم کی قیادت کروں گا اور اس کے بعد ساری صورتحال نواز شریف اور مریم نواز کے سامنے رکھوں گا، ابھی صرف پنجاب کی حد تک عوامی رابطہ مہم شروع کر رہے ہیں، نواز شریف دوسرے صوبوں کا دورہ کرینگے تو ان صوبوں میں بھی جلسے کرینگے۔
امریکی ڈاکٹروں نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی، امریکی ڈاکٹر شاید صرف حال چال پوچھنے ہی آئے تھے، سوشل میڈیا پر ہر کسی کو اپنی بات کہنے کا حق ہے، سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی کے گالم بریگیڈ سے ہر کسی کو مسئلہ ہے، علی امین گنڈاپور کو کل کے پروگرام میں اپنے صوبے کی نمائندگی کرنا چاہیے تھی،اگر وزیراعلی خیبرپختونخوا اپنے صوبے کی نمائندگی نہیں کرتے تو وہ اپنے عہدے سے کوتاہی کر رہے ہیں۔
غلط سیاسی کیسز بنانے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے، سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھ کر گفت و شنید سے معاملات حل کرنا چاہیئں، یہ بات ہم 2018، 2019 اور 2020 میں بھی کرتے رہے اور آج بھی کر رہے ہیں کہ سیاسی جماعتوں کو مل کر بات کرنی چاہیے، سب کو علم ہے کہ کون مل کر بات کرنے کو تیار نہیں، پنجاب سندھ کا ایک قطرہ پانی نہ چرا رہا ہے اور نہ پنجاب کسی کا پانی چرانے کا ارادہ ہے۔

پانی کے معاملے پر پیپلزپارٹی کے پاس احتجاج کے علاوہ کوئی راستہ نہیں، کیونکہ سندھ کی نام نہاد قوم پرست جماعتوں نے ایسا ماحول بنا دیا ہے، ہم نے بلاول بھٹو سمیت پیپلزپارٹی کو یقین دلایا ہے کہ پانی کی تقسیم کا معاملہ افہام و تفہیم سے ہو گا اور پنجاب کا سندھ کا پانی چرانے کا کوئی ارادہ نہیں۔

بانی پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے کو پہلے بھی تیار تھے، اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے سے مسئلہ حل نہیں ہو گا، بانی پی ٹی آئی سیاسی جماعتوں سے بات کرنے کو تیار ہوں تو معاملہ حل ہو سکے گا۔