ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت نے ہوز پائپ کے استعمال پر پابندی عائد کر دی

پنجاب حکومت نے ہوز پائپ کے استعمال پر پابندی عائد کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پنجاب حکومت نے پانی کے ضیاع کو روکنے کے لیے ہوز پائپ کے استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے۔ 

 ڈی جی ماحولیات ڈاکٹر عمران حامد شیخ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق  پنجاب بھر میں ہوز پائپ کا استعمال اب نہیں ہو سکے گا۔

پابندی کے تحت گھروں میں گاڑیوں کو دھونے کے لیے سرکاری دفاتر اور کمرشل عمارتوں میں بھی ہوز پائپ کا استعمال منع کر دیا گیا ہے۔ اس پابندی کا اطلاق فوری طور پر ہو گا اور اس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

ڈاکٹر عمران حامد شیخ کا کہنا ہے کہ پانی کے ضیاع کو روکنا ضروری ہے اور خشک سالی کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے پانی کی بچت کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔