ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کھلاڑیوں کو اسکالرشپس دینے میں پنجاب سب صوبوں پر بازی لے گیا

کھلاڑیوں کو اسکالرشپس دینے میں پنجاب سب صوبوں پر بازی لے گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پنجاب حکومت نے ایک نیا سنگ میل عبور کرتے ہوئے کھلاڑیوں کو اسکالرشپ دینے والا پہلا صوبہ بننے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔

وزیر کھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں پنجاب حکومت کی جانب سے کھلاڑیوں کو سب سے زیادہ رقم کے اسکالرشپس دینے کا اعلان کیا گیا۔

وزیر کھیل کے مطابق 60 کھلاڑیوں کو بالترتیب 30، 50 اور 70 ہزار روپے کے چیک جاری کیے گئے ہیں اور ان کھلاڑیوں کو ایک سال کے لیے کنٹریکٹ بھی دے دیا گیا ہے۔

 اجلاس میں سیکرٹری سپورٹس پنجاب مظفر خان سیال، ڈی جی سپورٹس پنجاب خضرافضل چودھری، ایڈیشنل سیکرٹری میاں عثمان علی، ڈائریکٹر ایڈمن ڈاکٹر محمد کلیم، ڈائریکٹر سپورٹس راناندیم انجم اور ڈائریکٹر یوتھ افیئرز سید عمیر حسن نے بھی شرکت کی۔