ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شدید گرمی اورہیٹ ویو کا خطرہ,پی ڈی ایم اے کا سکولوں کے اوقات میں تبدیلی کا اعلان

شدید گرمی اورہیٹ ویو کا خطرہ,پی ڈی ایم اے کا سکولوں کے اوقات میں تبدیلی کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پاکستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے شدید گرمی اور ہیٹ ویو کے خطرے کے پیش نظر محکمہ سکول ایجوکیشن اور ہائر ایجوکیشن کو مراسلہ جاری کر دیا جس میں سکولوں کے اوقات کار میں رد و بدل اور گرمی کی چھٹیاں جلد شروع کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

مراسلے کے مطابق تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو بھی سکولوں اور کالجوں کے اوقات کار اور چھٹیوں کے حوالے سے ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

پی ڈی ایم اے کے ڈائریکٹر جنرل، عرفان علی کاٹھیا نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی ہے کہ سکولوں اور کالجوں میں بلا تعطل صاف اور ٹھنڈے پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ اس کے ساتھ ہی بچوں کو ہلکے، ڈھیلے کپڑے پہننے کی واضح ہدایات بھی دی جائیں۔

مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ عارضی طور پر آؤٹ ڈور سرگرمیوں پر فی الفور پابندی عائد کر دی جائے اور کلاس رومز کی وینٹیلیشن، پنکھے اور کولنگ سسٹم کو فنکشنل رکھا جائے۔

پی ڈی ایم اے نے یہ بھی کہا کہ سکولوں میں ابتدائی طبی امداد کے کاؤنٹرز قائم کیے جائیں اور ہیٹ ویو کے حوالے سے تربیت یافتہ سٹاف کو ڈیوٹی پر مامور کیا جائے۔