ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پانچویں اور آٹھویں جماعت کے طلباء کے بورڈ امتحانات نہ لینے کا فیصلہ

پانچویں اور آٹھویں جماعت کے طلباء کے بورڈ امتحانات نہ لینے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پنجاب ایجوکیشن کریکولم ٹریننگ اینڈ اسیسمنٹ اتھارٹی (PECTA) کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پانچویں اور آٹھویں جماعت کے طلباء کے لیے بورڈ کے امتحانات نہیں ہوں گے، صرف اسیسمنٹ کی جائے گی۔

یہ فیصلہ سی ای او پیکٹا ڈاکٹر شہنشاہ فیصل عظیم کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا جس میں سرونگ سکولز الائنس پاکستان کے چیئرمین قاضی نعیم انجم اور دیگر تعلیم سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی۔

اجلاس میں قاضی نعیم انجم نے ایس ایل او بیسڈ بلوم ٹیکسانومی کے مطابق میٹرک کے پیپرز تیار کرنے کا بھی مطالبہ کیا اور کہا کہ وفاقی بورڈ کی طرز پر پنجاب میں بھی 35 فیصد ایس ایل او بیسڈ پیپرز لیے جائیں گے۔

سی ای او پیکٹا ڈاکٹر شہنشاہ فیصل عظیم نے پانچویں اور آٹھویں کے بورڈ کے امتحانات کی افواہوں کو بے بنیاد قرار دیا اور کہا کہ ان جماعتوں میں صرف اسیسمنٹ کی جائے گی۔

مزید برآں، پرائیویٹ سکولوں کے ساتھ مل کر ایک جدید ٹیچرز پروگرام بھی جلد لانچ کیا جائے گا۔