ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہوریوں کیلئے خوشخبری، وزیراعلیٰ پنجاب نے بڑی منظوری دیدی

لاہوریوں کیلئے خوشخبری، وزیراعلیٰ پنجاب نے بڑی منظوری دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

بسام سلطان: شہر کے 15 مقامات پرنئے سہولت بازار بنانے کا فیصلہ، سہولت بازار ’’سہولت ان دی گو ‘‘کے نام سے بنائے جائیں گے۔

تفصیلات کےمطابق وزیراعلیٰ نے”سہولت آن دی گو“بازار منصوبے کی منظوری دیدی، لاہور میں 15مقامات پرپائلٹ پراجیکٹ کیلئے پلان بھی طلب، 15مقامات پربازار وں میں تقریبا 870 سٹالز بنائے جائیں گے۔
ضلعی انتظامیہ کی تجویز کے بعد جگہ کا تعین کر دیا گیا، ملتان روڈ،ہنجروال، مانگا منڈی، رائیونڈ میں بازار بنائے جائیں گے، جی ون مارکیٹ، فیصل ٹاؤن، مون مارکیٹ میں بازار بنائے جائیں گے۔

بیدیاں روڈ ،مصطفی ٹاؤن ،ای ملت روڈ میں سہولت آن دی گو بازار بنے گا، گلشن راوی، شاہدرہ، شادمان میں بھی ”سہولت آن دی گو“بازار بنیں گے، یکساں طرز کے کاٹیج شاپس پر اشیاء خوردنوش ،اشیاء ضروریہ دستیاب ہونگی۔

سہولت ان دی گو ‘‘ بازاروں کیلئے پارکنگ ایریاز بھی مختص کئے جائیں گے، سہولت آن دی گو“بازار میں صاف ماحول ،سکیورٹی کا اہتمام کیا جائیگا، منصوبے کے پائلٹ پراجیکٹ کے لئے 4ماہ کا ہدف مقررکر دیا گیا۔