عرفان ملک:رائٹ مینجمنٹ فورس کے لیے 3.95 ارب روپے کا بڑا منصوبہ تیار، کابینہ نے جدید سازو سامان خریدنے کی منظوری دیدی۔
پولیس ذرائع کے مطابق فنانس ڈیپارٹمنٹ سامان کی خریداری کے لیے فنڈز منظور کرکے نوٹیفکیشن جاری کرے گا ،ریاستی امن کیلئے 30 پولیس بسیں، 10 واٹر کینن، اور 20 قیدی وین خریدی جائیں گی۔
فورس کے لیے 40 نئی بکتر بند پک اپس 29 کروڑ 48 لاکھ روپے کی لاگت سے خریدی جائیں گی ، بڑے شہروں میں امن قائم رکھنے کیلئے آرمورڈ ریسکیو وہیکلز اور ایمبولینسز بھی شامل ہیں۔
50 ہزار آنسو گیس شیل خریدنے کا فیصلہ، لاگت 5 کروڑ روپے آئے گی ، مظاہرین سے نمٹنے کے لیے 100 اسٹن گنز، 100 ربڑ بلٹ گنز فورس کے حوالے کی جائیں گی۔
75 سرویلنس کیمرے، 12 سیٹلائٹ فونز خریدے جائیں گے، فورس کو ڈرون، نائٹ وژن گوگلز، اور باڈی کیمز دی جائیں گی، 5000 نئے یونیفارم، سلیپنگ بیگز اور 100 پولیس بیرئیر بھی خریداری کی فہرست میں شامل ہیں۔
سامان کی خریداری پر 59.5 کروڑ روپے خرچ ہوں گے، ٹرانسپورٹ پر 3.35 ارب، سازوسامان پر 59 کروڑ ،فورس کی کل لاگت 3 ارب 95 کروڑ روپے سے زائد ہے۔