ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بجلی 6 روپے 62 پیسے سستی ہونے کا امکان

 بجلی 6 روپے 62 پیسے سستی ہونے کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: کراچی کے صارفین کے لیے بجلی 6 روپے 62 پیسے سستی ہونے کا امکان ہے۔

 کے الیکٹرک نے فروری کے فیول چارجز کی مد میں درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں دائر کر دی، نیپرا اتھارٹی 16 اپریل کو کے الیکٹرک کی درخواست پر سماعت کرے گی۔

 جولائی 2023 تا فروری 2025 کی فیول لاگت ایڈجسٹمنٹ کی منظوری کے لیے بھی درخواست نیپرا کو دی گئی ہے۔

 کے الیکٹرک کی جانب سے دی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ کے ای کی 13.9 ارب روپے کی فیول لاگت ایڈجسٹمنٹ زیر التوا ہے۔

 نیپرا نے کے الیکٹرک کی درخواست پر کہا ہے کہ سماعت میں کے الیکٹرک کے میرٹ آرڈر پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا۔