ملک اشرف: لاہور ہائیکورٹ نے خشک سالی سےبچنےکیلئےکوروناجیسی واٹرایمرجنسی نافذکرنےکی تجویز دیدی۔
عدالت نے گھروں میں پانی ضائع کرنیوالوں اورسوسائٹی انتظامیہ کیخلاف کارروائی کا حکم دیا۔عدالت نے واٹرایمرجنسی کامعاملہ کابینہ میں پیش کرواکرآئندہ سماعت پررپورٹ جمع کروانیکاحکم بھی دیا۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس شاہدکریم نےسموگ تدارک سےمتعلق گزشتہ سماعت کاتحریری حکم جاری کر دیا۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ کوآپریٹوڈیپارٹمنٹ گھروں میں گاڑیاں دھونیوالےوسوسائٹی انتظامیہ کوجرمانے کرے،گھروں میں نل کےذریعےپائپ لگاکرصاف پانی ضائع پر بھی مکمل پابندی عائد کی جائے، نیز کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ پانی ضائع کرنےپرجرمانےکی رقم آفس آرڈرپر تحریر کرے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اےنےماحولیاتی تبدیلی کےپیش نظردریاؤں میں پانی کی کمی کا خدشہ ظاہر کیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے میں کہا گیا کہ پی ڈی ایم اے کو خشک سالی سے بچنے کیلئے مرکزی کردار ادا کرنا ہو گا، پی ڈی ایم اے پانی کے بچاؤ کیلئے پنجاب میں دیگر محکموں کیساتھ ملکر پیشگی اقدامات کرے، یہ وقت کی ضرورت ہے کہ پنجاب میں کورونا کی طرز کی واٹر ایمرجنسی نافذ کی جائے۔
تحریری فیصلے میں مزید کہا گیا کہ واٹر ایمرجنسی نافذ کرنے کیلئے سمری کابینہ کو پیش کی جائے، ایمرجنسی کا نفاذ پی ڈی ایم اے کو پانی کے تحفظ کیلئے اقدامات میں مزید مضبوط کرے گا۔پانی کے تحفظ کیلئے مختلف محکموں کے فوکل پرسنز کی کمیٹی بنائی جائے۔فوکل پرسن پانی کے تحفظ سے متعلق اقدامات کی رپورٹ بھی عدالت پیش کریں۔
کیس کی آئندہ سماعت 11 اپریل کو ہوگی۔
لاہور ہائیکورٹ کی خشک سالی سےبچنےکیلئےکوروناجیسی واٹرایمرجنسی نافذکرنےکی تجویز
9 Apr, 2025 | 09:59 AM